پیر 15 جون 2026 - 02:46
ایرانی عوام اور قیادت ملکی عزت اور خودمختاری کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں

حوزہ / ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا: ایرانی عوام اور قیادت ملک کی عزت، خودمختاری اور حتمی کامیابی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ ایران کی سربلندی کے لیے آخری سانس تک ڈٹے رہیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کی پہلی برسی کے موقع پر ایک پیغام میں قومی استقامت اور مزاحمت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا: ایک سال قبل شروع ہونے والی جارحیت کے دوران معصوم بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اور حملہ آوروں نے ظلم و بربریت کی ہر حد عبور کی۔

ڈاکٹر قالیباف نے کہا: ایران کی سربلندی اور قومی وقار کے تحفظ کے لیے جدوجہد آخری سانس تک جاری رہے گی۔بارہ روزہ جنگ کے شہداء نے قربانی، استقامت اور وطن دوستی کی روشن مثال قائم کی اور انہی کی راہ پر چلتے ہوئے ایرانی عوام اور قیادت ملک کی عزت، خودمختاری اور حتمی کامیابی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha